ملک بھرکی طرح پشاور میں بھی یوم القدس پر اسرائیل مخالف احتجاجی ریلیوں کا انعقاد

29 اپریل, 2022 22:44

شیعیت نیوز : ملک کے دیگر شہروں کی طرح پشاور میں بھی یوم القدس کی مناسبت سے دو احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ پہلی ریلی قدس کمیٹی کے زیراہتمام جامعہ مسجد کوچہ رسالدار سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی، جو قصہ خوانی بازار میں پہنچی، جہاں ریلی کے شرکاء نے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا۔ شرکائے ریلی نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرے درج تھے، اس موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی سب سے بڑی آزادی قبلہ اول ریلی کا کراچی میں انعقاد، فضاء امریکا مردہ باد کی صداؤں سے گونج اٹھی

علاوہ ازیں دوسری ریلی جامعہ شہید عارف الحسینی سے نماز جمعہ کے بعد نکالی گئی، ریلی کی قیادت علامہ عابد حسین شاکری، علامہ احسان اللہ محسنی سمیت جامعہ ہذا کے دیگر مدرسین نے کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے قبلہ اول کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی پر مبنی نعرہ بازی کی۔ دونوں ریلیوں کے دوران سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

7:41 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top