اہم ترین خبریںپاکستان

کیا ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان حکومت کی تبدیلی کا حصہ بنے گی؟وزیر زراعت کاظم میثم کا دوٹوک جواب

ایک سوال کے جواب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے جو کوئی بھی تحریک چلائے گا ہم ساتھ دینگے۔

شیعیت نیوز: وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں رجیم چینج کے لیے ہم کسی ڈرٹی پوالیٹکس کا حصہ نہیں بنیں گے۔

گلگت میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع سے موقف رہا ہے کہ امریکہ کی مداخلت کا خاتمہ ضروری ہے، امریکہ کون ہوتا ہے کہ وہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے امریکی مداخلت کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسنون دردو کو متناع بنا کر امت میں نفاق ڈالنے کی مذموم کوشش ناکام بنائیں گے، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی

انہوں نے کہا کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، ہم اپنی سالمیت میں مداخلت کبھی برداشت نہیں کرینگے۔ ایک سوال کے جواب میں کاظم میثم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کیلئے جو کوئی بھی تحریک چلائے گا ہم ساتھ دینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button