افغانستان، صوبہ بلخ کے مزار شریف میں شدید دھماکے، 9 شہید، 13 زخمی

28 اپریل, 2022 20:29

شیعیت نیوز: افغانستان کے صوبہ بلخ کے مزار شریف شہر میں ہونے والے دو شدید دھماکوں میں 9 افراد شہید اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بلخ صوبے کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزار شریف شہر میں مسافر گاڑیوں میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد شہید اور 13 دیگر زحمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکہ سٹی بس اسٹاف کے پاس واقع روضہ سخی کے نزدیک ایک گاڑی میں ہوا جبکہ دوسرا دھماکہ مزار شریف شہر کے سجادیہ علاقے میں مسافر گاڑی میں ہوا۔

بلخ کے ابو علی سینا اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 9 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں دھماکہ مزار شریف کے شیعہ اکثریتی علاقے میں ہوا۔

طالبان نے بھی صوبہ بلخ میں دھماکوں کی تائید کی ہے اور کہا کہ ان میں 9 افراد شہید اور 13 ديگر زخمی ہوئے۔

گزشتہ جمعرات کو بھی مزار شریف کی مسجد میں ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 150 سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونیوں کی زندگی کے دل و متن میں ایک بڑا دھماکہ ہونے والا ہے، پاسداران اسلامی

دوسری جانب ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقی ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہاپسندوں نے بزرگ شہری کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بمبوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب کے مسلمان جاں بحق ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد حملہ آوروں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹا اور متعدد مساجد کو نذر آتش کیا، انتہاپسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسجد میں معمولی نقصان ہوا جب کہ تین مسجدیں مکمل طور پر نذر آتش ہوگئیں۔

2:09 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top