غرب اردن اور القدس میں قابض اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن

28 اپریل, 2022 12:25

شیعیت نیوز: کل بدھ کے روز قابض اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے بیت المقدس اور مغربی کنارے کے علاقوں میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ تلاشی کے دوران کم سے کم 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں پناہ گزین کیمپ اسیر رہنما جمال ابو الھیجا کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے سابق اسیر بیٹے عاصم کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ کیمپ سے ایک مفرور یزن مرعی کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔

جنین میں قباطیہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران دس سال تک اسرائیلی زندانوں میں قید رہنے والے یاسر حنایشہ اور علی اور یاسر ابو الرب کو گرفتار کیا۔

نابلس میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران عمار اور برا حمایل کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم وفدکی نئے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر سے ملاقات ، متنازعہ یکساں قومی نصاب پر تحفظات سے آگاہ کردیا

ادھر بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں میں یزن حمدان محمود، اسماعیل سنقر، محمد علی اور عصام ریان کو گرفتار کیا۔

مغربی رام اللہ میں چھاپے کے دوران 62 سالہ سابق اسیر ریاض ابو صفیہ کو گرفتار کیا، طولکرم سے محمد ابوحفیظہ اور الخلیل سے ولید اور محمد ابو الترکی اور مصطفیٰ غنیمات کو گرفتارکیا۔

دوسری جانب قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مکروہ ہتھکنڈے کے طور پرکل بدھ کےروز غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں شہید ہونے والے رعد فتحی حازم کا مکان مسمار کردیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے جنین شہر اور کیمپوں پر دھاوا بولا۔ اس دوران شہید ابو حازم کا مکان مسمار کیا گیا۔

خیال رہے کہ حازم نے سات اپریل کو تل ابیب میں شاہراہ ڈیزنکوف میں ایک فدائی حملے میں تین صہیونیوں کو جھنم واصل کردیا تھا۔

4:04 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top