بحرین میں صیہونی سفیر ایتھن نائیح کا ایران کے خلاف بے بنیاد دعویٰ
شیعیت نیوز: بحرین میں غاصب صیہونی حکومت کے سفیر ایتھن نائیح نے عرب ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ایک اہم اتفاق قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، بحرین میں صیہونی حکومت کے سفیر ایتھن نائیح نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے ’’ابراہم معاہدہ‘‘ کے نام سے موسوم سمجھوتے کو مغربی ایشیا کی صورتحال میں ایک اہم اور تاریخی تبدیلی قرار دیا ہے۔
ایتھن نائیح نے ’’سی بی این‘‘ ٹی وی کے ساتھ اںٹرویو میں اس معاہدے کو ایک ایسے سفر کو طے کرنے سے تشبیہ دی، جسے آج تک کوئی طے نہیں کرسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان ہونے والا معاہدہ اس خطے اور دنیا کے دیگر ممالک کو یہ ثابت کرے گا کہ اس راہ کو طے کرنا ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سید علی خامنہ ای عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی سے براہ راست خطاب کریں گے
بحرین کی ’’مرآۃ البحرین‘‘ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک، ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے صیہونی حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ متفق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان کے خیالات کو سنتے ہیں اور ہم بڑی حد تک ان لوگوں سے اتفاق کرتے ہیں، جو خطے میں قیام پذیر ہیں اور انہوں نے ایران کے رویئے کے ساتھ ساتھ اس کی دھمکیوں اور نظریات کو بھی دیکھا ہے اور ان خطرات کے بارے میں ان کی تشویش حقیقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب اس بات کو سمجھتے ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں مسائل کی جڑ ایران ہے اور ہمیں پوری طرح باخبر رہنا ہوگا۔
نائیح نے یہ بھی کہا کہ آئندہ ماہ، منامہ میں بحرینی تاجروں اور بحرینی رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ اسرائیل کی آزادی (فلسطین پر قبضے کا المیہ) کی سالگرہ منائی جائے گی۔







