آیت اللہ سید علی خامنہ ای عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی سے براہ راست خطاب کریں گے
شیعیت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ (29 اپریل) مطابق عالمی یوم القدس کے موقع پر ٹی وی سے براہ راست خطاب کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کل جمعہ 29 اپریل کو عالمی یوم القدس کے موقع پر خطاب کریں گے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے اس خطاب کو کل جمعہ 29 اپریل کو ایران کے وقت کے مطابق شام 4 بجے ، پاکستان کے 4:30 بجے اور بھارت کے 5 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، فلسطینیوں کی حمایت اور مسلم امہ کے درمیان بیت المقدس کی آزادی کا جذبہ پیدا کرنے اور اسے مستحکم کرنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہرسال اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جمعۃ الوداع یوم القدس کے موقع پر عوام اسرائیلی مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان
دوسری جانب ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ملک میں عالم یوم قدس کی ریلیاں کورونا پروٹوکول کے مطابق نکالی جائیں گی۔
ایران کے وزیر داخلہ اور انسداد کورونا کی قومی کمیٹی کے چیئرمین احمد وحیدی نے کورونا کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم قدس کے جلوس اور مظاہرے کورونا پروٹوکول کے مطابق کئے جائیں گے جن میں ماسک کا استعمال اور ریلی کے دوران ایک دوسرے کے درمیان فاصلے کی رعایت برتا جانا شامل ہے۔
انہوں نے کورونا اور اس کے نئے ویریئنٹ سے متعلق حفاظتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ملک بھر میں کورونا کے سلسلے میں مسلسل احتیاط برتی جا رہی ہے اور صورتحال اب تشویشناک نہیں رہی ہے تاہم نئے کورونا ویریئنٹ کے پیش نظر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کیا جانا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، فلسطینیوں کی حمایت اور مسلم امہ کے درمیان بیت المقدس کی آزادی کا جذبہ پیدا کرنے اور کسے مستحکم کرنے کی غرض سے ماہ رمضان کے آخری جمعے، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے ہرسال اس دن دنیا بھر میں عالمی یوم القدس منایا جاتا ہے۔







