ممبر جی بی کو نسل شیخ احمد علی نوری کی جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر حملے کی مذمت

27 اپریل, 2022 14:06

شیعیت نیوز: ممبر گلگت بلتستان کونسل و ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے جامعہ کراچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ممبر گلگت بلتستان کونسل نے کہا کہ جامعہ کراچی واقعہ افسوسناک ہے، دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چینی اساتذہ پر حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے ناخوشگوار واقعات کا مقصد پاک چین دوستی کو متاثر کرنا ہے۔ چینی شہریوں کی ہر صورت تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

12:52 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top