بلّی تھیلے سے باہر آگئی، مولانا فضل الرحمٰن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے بدنام زمانہ دہشت گرد معاویہ اعظم کی ملاقات

27 اپریل, 2022 00:01

شیعیت نیوز: بلّی تھیلے سے باہر آگئی، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن اور کالعدم سپاہ صحابہ کے ممبر پنجاب اسمبلی اور بدنام زمانہ دہشت گرد معاویہ اعظم کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسر اقتدار حکومت اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو خود کو بڑا معتدل مذہبی لیڈر قرار دیتے ہیں انہوں نے ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کی قاتل کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ، بدنام زمانہ دہشت گرد اور ممبر پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم طارق سے ملاقات کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:چینی اساتذہ پر حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے، سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس

واضح رہے کہ معاویہ اعظم اور اس کی کالعدم جماعت وطن عزیز میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے اور دہشت گردی کے سنگین واقعات میں ملوث رہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن جو کہ مختلف مذہبی اتحادوں سمیت سیاسی اتحاد کے سربراہ بھی ہیں ان کا ایک دہشت گرد کے ساتھ اس طرح گھلنا ملنا چہ معنی دارد؟

مولانا فضل الرحمٰن سے خیر کی امید رکھنے والوں کو بھی اب ہوش کے ناخن لینا ہوں گے، مولانا فضل الرحمٰن جو کہ چند ہفتوں پہلے پی ٹی آئی کی حکومت کےخلاف جاری مہم میں پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف سر عام غلیظ زبان استعمال کرتے رہے ہیں ان کے خلاف بھی قانون کارروائی عمل میں لانی چاہئے۔

11:29 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top