آئی ایس او کی جانب سے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ پر دہشت گردحملے کی مذمت

26 اپریل, 2022 20:39

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرکنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تعلیم محسن علی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی خودکش حملہ تعلیم دشمن عناصر کی کارروائی ہے، چینی اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں محسن علی نے کہا کہ سازش کے تحت تحقیقی و تعلیمی اداروں میں اس طرح کی کارروائیاں سرانجام دی جا رہی ہیں، جس سے ملکی تعلیمی اداروں کی ساکھ مجروح ہو۔

یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں خود کش دھماکا، 3غیرملکیوں سمیت 4افراد جاں بحق ،بھارت نواز دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

انہوں نے کہا کہ یہ حملے طلبہ کے حوصلے پست نہیں کر سکے، دسمبر 2010ء میں جامعہ کراچی میں نماز ظہرین کے دوران آئی ایس او کے نوجوان کو اسی طرح بم دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا، اس دھماکے کے مجرم آج تک آزاد ہے۔

6:08 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top