یوم علیؑ کی طرح ملک بھرمیں یوم القدس اور نمازعید کے اجتماعات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں، علامہ ناظر عباس تقوی

26 اپریل, 2022 12:53

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ 27 رمضان المبارک جمعتہ الواداع کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور اظہار ہمددری کے لئے ملک بھر میں ریلیاں اور سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا ہم ملک بھر میں یوم علیؑ کے جلوس عزا و مجلس عزا کے موقع پر سیکیورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ الوداع یوم القدس پر تمام لوگ گھروں سے نکلیں اور قبلہ اول کی آزادی ، مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب امریکہ و اسرائیل سے اظہار بیزاری کریں، زہرا نقوی

انہوں نے کہا ہے کہ جو فول پروف سیکیورٹی انتظامات ملک بھر میں یوم علیؑ پر کئے گئے تھے، ہم امید کرتے ہیں کہ کہ یوم القدس اور نماز عید پر بھی اس سے بہتر انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ کوئی بھی ملک دشمن دہشت گرد اپنی مذموم سازش میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

2:54 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top