دہشت گردی کےخدشات میں اضافہ،وزیر پنجاب نے مساجد وامام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

26 اپریل, 2022 12:48

شیعیت نیوز :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو امن عامہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں رمضان پیکیج پر عملدرآمد اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو رمضان پیکیج کے تحت عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونیوالی ڈویلپمنٹ کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں اشیاء خورونوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کے رمضان پیکیج کے ثمرات ہر صورت عوام تک پہنچنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ الوداع یوم القدس پر تمام لوگ گھروں سے نکلیں اور قبلہ اول کی آزادی ، مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب امریکہ و اسرائیل سے اظہار بیزاری کریں، زہرا نقوی

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء خورونوش کی فراہمی کے سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کا عمل بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر میں معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی یقینی بنائی جائے۔ سرکاری دفاتر میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے۔ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔

1:23 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top