میکرون فرانسیسی صدارتی انتخاب میں کامیاب، دوسری بار صدر منتخب
شیعیت نیوز: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اتوار کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ایک بار پھر جیت گئے ہیں۔
ایمانوئل میکرون نے دوسری بار فرانس کے 12 ویں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور پانچ سال کی مدت کے لیے ایلیسی کو دوبارہ جیت لیا۔
فرانس کے 12 ویں صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ایمانوئل میکرون58.42 فیصد ووٹ کے ساتھ اپنے حریف جان ماری لی پن کو ہرا کر دوسری مدت کے لیے فرانس کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ صدرمیکرون کی مد مقابل جان ماری لیپن 42.60 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شائع شدہ نتائج کے مطابق، اس سال کے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں28.8فیصدغیر حاضر رہے؛ اس ملک کے حالیہ انتخابات میں یہ مسئلہ ایک چیلنج بن گیا ہے۔
فرانسیسی وزارت داخلہ نے گزشتہ روز اتوار کی دو پہر تک صدارتی انتخابات میں پہلے ٹرن آؤٹ26.41فیصد کا اعلان کیا جو 2017 کے انتخابات کے ٹرن آؤٹ سے 2 فیصد کم ہے۔
فرانس کے صدارتی امیدوار ژان لوک ملانشون(Jean-Luc Mélenchon)، جو صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر رہے، نے ایمانوئل میکرون کو ملک کا بدترین صدر قرار دیا۔
انہوں نے فرانسیسی صدارتی انتخابات کے نتائج کا شدید مذاق اڑایا۔
انہوں نے جاری رکھا کہ میکرون فرانسیسی جمہوریہ پنجم کے بدترین صدر بھی ہیں جو منتخب ہوئے ہیں۔ وہ باطل اور ممتنع ووٹوں کے ایک سمندر میں تیر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلبید کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی جرائم کا دفاع
دوسری جانب فرانسیسی صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد وسطی پیرس اور دیگر شہروں میں ایمانوئل میکرون کے سینکڑوں مخالفین اور پولیس کے درمیان تشدد ہوا۔
آناٹولی خبر رساں ادارے کے مطابق، کئی سو مظاہرین، خاص طور پر نوجوان ’’فاشسٹ مخالف‘‘ اور ’’سرمایہ داروں کے مخالف‘‘ نے ایمانوئل میکرون کے دوبارہ صدارتی انتخاب کے خلاف احتجاج کیا۔
فرانسیسی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا اور ان پر حملہ کیا۔
پولیس کی بڑی تعیناتی کے باوجود فرانس کے چند شہروں میں شدید مخالفت ہوئی ہے، جس کی نشاندہی رینس کے ساتھ ساتھ نانٹ میں بھی ہوئی ہے۔
250 مظاہرین نے کوڑے کے کئی ڈبوں کو آگ لگا دی اور پولیس نے آنسو گیس فائر کی۔
تفصیلات کے مطابق، ایمانوئل میکرون نے دوسری بار فرانسیسی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔
ایمانوئل میکرون پہلی مدت کے اختتام پر، 58.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ اپنی حریف مارین لو پن کے مقابلے میں دوبارہ جمہوریہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔







