پینتالیس لاکھ سے زیادہ زائرین کی حرم امام علی علیہ السلام میں حاضری

25 اپریل, 2022 09:03

شیعیت نیوز: عراق کے صوبہ نجف کے گورنر نے اعلان کیا ہے خلیفہ رسول حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر پینتالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آپ کے حرم امام علی علیہ السلام کی زیارت کی۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے گورنرماجد الوائلی نے کہا کہ یوم شہادت کے موقع پر حرم امام علی علیہ السلام کی ضریح کی زیارت کرنے والوں کی تعداد پینتالیس لاکھ سے تجاوزکرگئی ۔ ان میں ایک لاکھ سے زیادہ غیرملکی زائرین تھے۔

ماجد الوائلی نے کہا کہ نجف ایئرپورٹ نے ان ایام میں زائرین کی ایک لاکھ تیس ہزارپروازیں درج کی ہیں۔

سنیچرکو دنیا بھرمیں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا سوگ منایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے شیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کو ماردیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی

دوسری جانب عراق کی مشترکہ آپریشن کمان نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آہنی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا ہے۔

واع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مشترکہ آپریشن کمان نے ہفتے کے روز مغربی عراق میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آہنی آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اس آپریشن میں عراقی مسلح افواج کے مختلف یونٹ حصہ لے رہے ہیں جن میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی اور ٹاسک فورس کے جوان بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس آپریشن کا مقصد عراق کے مختلف علاقوں سے تکفیری دہشت گردوں کا صفایا کرنا ہے۔

عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اس دہشت گرد گروہ کے مقابلے میں کامیابی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس دہشت گرد ٹولے کے باقی بچے عناصر عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو آئے دن دہشت گردانہ حملے کر کے عراقیوں میں خوف و ہراس پیدا کرنے اور اس ملک میں دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

12:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top