اہم ترین خبریںپاکستان

ہمارے شیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کو ماردیا گیا ہے، علامہ امین شہیدی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ایران پرست ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ایران کو فالو نہیں کرتے ہم ایران میں موجود اسلام کو فالو کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ محمد امین شہیدی نے نشتر پارک کراچی میں مرکزی مجلس عز ابسلسلہ شہادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارےشیعہ لاپتہ افراد کیلئے اب ایک بات پھیلائی جارہی ہے کے ان لوگوں کا ماردیا گیا ہے۔کیا یہ اتنا آسان ہے آپ کسی جوان کو اٹھالیں اور پھر اسے مار دیں؟؟

انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کاشہری حق ہےکہ وہ ریاست کےگریبان میں ہاتھ ڈال کر اپنے جوان کے خون کا حساب مانگے۔ہمارے جوانوں کا خون اتنا سستا نہیں ہے۔ ہمارے جوانوں کو زینبیون میں شامل ہونے کے جرم میں لاپتہ کیا جاتا ہے ۔ زینبیون نے شام میں لڑائی کس کے خلاف لڑی یہ کیوں نہیں بتاتے ہو؟؟

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کے اہل خانہ نے ریاستی اداروں کے دفاتر پر احتجاج کا اعلان کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم ایران پرست ہیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم ایران کو فالو نہیں کرتے ہم ایران میں موجود اسلام کو فالو کرتے ہیں۔کیا کوئی اور اسلامی نظام حکومت عالمی استعماری اور استکباری قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال سکتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button