یوم علیؑ پر دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات
شیعیت نیوز: بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج نماز جمعہ اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایام شہادت مولا علی علیہ السلام اور شبہائے قدر کی مجالس سمیت کسی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے آج نہ صرف شہر میں مشکوک گاڑیوں اور افراد کی تلاشی کا سلسلہ جاری رہا بلکہ دن بھر سکیورٹی فورسز کا گشت، ناکہ بندی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کا بھی سلسلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مسجد کوفہ میں مولا علیؑ کے سر پر لگائی جانے والی ضرب دراصل زہد، تقوی، عدل و انصاف اور صبر و رضا پر وار تھا،علامہ راجہ ناصرعباس
شہر کے حساس علاقوں میں نمازیوں کو واک تھرو گیٹس سے گزارا گیا۔ اکثرعلاقوں میں شہریوں کو جامع تلاشی کے بعد نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے مساجد جانے کی اجازت دی گئی۔ شہر میں پولیس، اے ٹی ایف، ایف سی کے جوانوں کی بڑی تعداد دن بھر تعینات رہی۔







