مرکزی جلوس یوم شہادت امام علیؑ کراچی کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا

22 اپریل, 2022 21:06

شیعیت نیوز : امیرالمومنین حضرت علیؑ ابن ابی طالب علیہ السلام کا یوم شہادت آج بروز ہفتہ 21 رمضان المبارک کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا، یوم علیؑ کی مناسبت سے جلوس، مجالس، سیمینارز اور کانفرنسز کا سلسلہ اٹھارہ رمضان کی شب سے جاری ہے، جس میں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت علیؑ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔

کراچی میں یوم علیؑ کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا، قبل ازیں مرکزی مجلس عزا نشتر پارک میں 11 بجے دن منعقد ہوگی، جس سے مولانا محمد امین شہیدی خطاب کرینگے، بعد مجلس عزا مرکزی جلوس بارہ بجے برآمد ہوگا اور نمائش چورنگی پر پہنچے گا، ڈیڑھ بجے دن امام بارگاہ علی رضاؑ کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر نماز دوران مرکزی جلوس مولانا سید احمد اقبال رضوی کی اقتداء میں ادا کی جائے گی۔

بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستے صدر، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک سے تبت سینٹر آئے گا اور جامع کلاتھ، سٹی کورٹ، ڈینسو ہال، لائٹ ہاؤس اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:جبری لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ کی مشکلات نئی حکومت میں بھی کم نہ ہوسکیں

کراچی میں یوم علیؑ کے مرکزی جلوس کیلئے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، مرکزی جلوس کے روٹ پر ایمبولینس مجوزہ پوائنٹس پر تعینات کی جائیں گی۔

روٹ کی اطراف کی سڑکیں بند کرکے جلوس کا روٹ مکمل سیل کیا جائے گا، جلوس میں داخلے کیلئے مخصوص راستے بنائے گئے ہیں، شرکاء کو جامع تلاشی کے بعد ہی جلوس میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی، جلوس کے روٹس کی سرچ اور سوئپنگ کے علاوہ جلوسوں کی کڑی نگرانی اور حفاظتی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، نشتر پارک اور مرکزی جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، جبکہ شرکا کی ایک سے زائد مقامات پر تلاشی لی جائے گی۔

1:24 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top