گزشتہ روز 762 آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ، اسرائیلی فوج غائب

22 اپریل, 2022 12:13

شیعیت نیوز: جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج اور انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے اور اسے نمازیوں اور مرابطین سے خالی کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اسرائیلی فوج مسجد اقصیٰ کے صحن سے نکل گئی۔

القدس میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ الاقصیٰ میں اسرائیلی جارحیت سے تقریباً 27 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے نمازی خواتین اور مردوں کو مارا پیٹا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الاقصیٰ پر دھاوا بولنے کے دوران قابض اسرائیلی افواج نے ایمبولینس کے عملے کو ’’القبلی‘‘ کے نماز گاہ کے اندر موجود بعض زخمیوں کو علاج فراہم کرنے سے روک دیا۔

القدس میں اسلامی اوقاف کی وزارت نے بتایا کہ قابض افواج کے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 762 آباد کاروں نے نام نہاد عبرانی ’’پاس اوور‘‘ کے پانچویں دن  مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد الاقصیٰ پر حملے سے صیہونی جابر رجیم کی عمر کم ہو گی، اسماعیل ہنیہ

میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گنبد صخرہ پر خواتین پر حملہ کیا اور مداخلت کرنے والے آباد کاروں سے انہیں کافی فاصلے پر رکھا۔ ان کا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک نوجوان کو اس جگہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

قابض اسرائیلی پولیس نے جمعرات کی فجر کے وقت فلسطینی نوجوانوں کے مسجد اقصیٰ میں فجر کی نماز ادا کرنے کے لیے داخلے پر پابندیاں عائد کر دیں۔ اسرائیلی فوجی مسجد کے دروازوں پر پھیل گئے تاکہ نمازیوں کو واپس آنے اور دوبارہ داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

دوسری جانب آج صبح اسرائیلی بحریہ کے چھوٹے جنگی جہاز نے شمالی غزہ کے ساحل پر متعدد گولے پھینکے۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ بندوق بردار کشتیوں نے غزہ شہر کے شمال مغرب میں سوڈانیہ کے ساحل پر میزائل بھی داغے جس سے زبردست دھماکے ہوئے۔

اس سے پیشتر اسرائیلی جنگی طیاروں نے جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ علاقے پر دو فضائی حملے کیے تھے۔ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم شہریوں کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

9:05 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top