اسرائیلی فوج کا بیت المقدس میں فلسطینی ماں بیٹی پر تشدد، نادین السعو گرفتار
شیعیت نیوز: بدھ کی شام قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ جراح محلے سے ایک فلسطینی خاتون اور اس کی بیٹی نادین السعو پر تشدد کے بعد لڑکی کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے 28 سالہ نادین السعو کو مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے گرفتار کیا۔
نادین السعو کی والدہ نے بتایا کہ قابض صیہونی فوج نے اس پر،ان کی بیٹی پراور القدس میں سماجی کارکن محمد ابو الحمص پر حملہ کیا اور ان پر زہرلی گیس کی شیلنگ کی۔ اس کے بعد ان کی بیٹی کو گرفتار کرکے مسکوبیہ نامی بدنام زمانہ حراستی مرکزمنتقل کردیا گیا۔
یہ گرفتاری شیخ جراح کے لوگوں کی طرف سے سالم خاندان کے گھر کے باہر منعقدہ افطارپارٹی کےدوران عمل میں لائی گئی۔
اسی تناظر میں آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے ایک میٹرو ٹرین اسٹیشن پر مقامی فلسطینیوں پر حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ کی پٹی پر مزاحمتی ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے
دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت نے قابض صیہونی فوج کی طرف سے رام اللہ میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
بدھ کو صہیونی قابض صیہونی فوج نے رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستے کے قریب وزارت صحت کے مرکزی گوداموں کے لیے کام کرنے والی ایمبولینس پر ربڑ کی گولیوں سے حملہ کیا۔
ایک بیان میں وزارت صحت نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی وزارت صحت کی گاڑیاں صحت کے شعبے کے کیڈرز، ادویات اور طبی سامان کی نقل و حمل کرتی ہیں اور یہ صحت کے عملے کے کام اور ان کی صلاحیتوں میں واضح رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ہے۔







