غزہ کی پٹی پر مزاحمتی ٹھکانوں پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے فضائی حملے

21 اپریل, 2022 09:36

شیعیت نیوز: اسرائیلی میڈیا نے فوج کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر متعدد فضائی حملےکیے ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے عیسیٰ البطران مرکز پر12 میزائل داغے جن میں مادی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جنوب مشرقی غزہ میں زیتون کے مقام پر حماس کے ٹھکانے قریش پر فضائی حملہ کیا گیا جس میں ٹھکانے کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں : ارض پاک کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے پاکستان میں کئے جانے چاہئے، امریکا سے دوستی وطن سے دشمنی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب صہیونی  فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ سے سدیروٹ پر داغے گئے راکٹ کے گرنے کا اعلان کیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک اپارٹمنٹ کو نقصان پہنچا۔

عبرانی میڈیا نے کہا کہ سدیروت میں ایک اپارٹمنٹ کو راکٹ کے شیل  سے نقصان اور یہودی آباد کاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس سے پہلے راکٹ گرنے کا اعلان کرنے سے پہلے "غزہ کے قریب ” میں سائرن بجتے تھے۔کسی بھی فریق نے راکٹ  فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اس وقت مسجد اقصیٰ، مقبوضہ بیت المقدس شہر اور پورے مغربی کنارے کے خلاف قابض ریاست نے حملے شروع کررکھے ہیں اور اس وقت شدید تناؤ کی کیفیت ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے مشرق میں واقع اشکول کمیونٹی کے علاقے کیسوفیم، دی تھرڈ آئی میں سائرن بجے، جس کے بعد آئرن ڈوم سسٹم نے پٹی سے فائر کیے گئے میزائل کو روک دیا، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کے بعد صیہونی جنگی طیاروں نے خان یونس کے مغرب میں ایک مزاحمتی مقام پر بمباری کی۔

11:24 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top