اسرائیل کے ہیکروں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا موبائل ہیک کرلیا
شیعیت نیوز: متحدہ عرب امارات کے ہیکروں نے بدنام زمانہ سافٹ ویئر سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا موبائل ہیک کر لیا۔
برطانیہ کے سیکورٹی عہدیداروں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے ہیکروں نے بدنام زمانہ اسرائیلی سافٹ ویئر پگاسس سے بورس جانسن کے موبائل کو ہیک کیا۔
نیویارکر میگزین کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ہیکروں نے7 جولائی کو ایسا کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے پگاسس سافٹ ویئر کو اسرائیل نے بنایا ہے جسے پوری دنیا میں حکومتیں مشہور شخصیات کی جاسوسی کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
لیکن سافٹ ویئر کو بنانے والی کمپنی نے عہد کیا تھا کہ امریکی اور برطانوی عہدیداروں کی جاسوسی نہیں ہونی دے گی، لیکن اس خبر کے سامنے آنے سے واضح ہو گیا کہ یہ سافٹ ویئر برطانوی عہدیداروں کی جاسوسی کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کسی بھی خطرے کا بہترین صلاحیت کیساتھ جواب دیں گے، جنرل عبدالرحیم موسوی
دوسری جانب یوکرین میں روس کے خلاف لڑتے ہوئے دو برطانوی فوجی گرفتار ہوئے جن کی رہائی کو ماسکو نے روس کے حامی سیاسی رہنما مدودچوک کی رہائی سے مشروط کر دیا ہے۔
رویٹرز کے مطابق، روسی حکومت نے ملک کے ٹیلیویژن چینل سے ان دو برطانوی فوجیوں کو دکھایا جنہیں روسی فوجیوں نے ماریوپل شہر سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ یوکرینی فوجیوں کے ساتھ روس کے خلاف لڑ رہے تھے۔ روسی حکومت نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے روس کے حامی یوکرین کے سیاسی رہنما وکٹر مدودچوک کی رہائی کے بدلے برطانوی فوجیوں کی رہائی کی پیشکش کی ہے۔
روسی ٹی وی چینل 24 پر ان دونوں برطانوی فوجیوں شان پیئر اور آیڈن آسلن کا الگ الگ انٹرویو نشر ہوا جس میں انہوں نے بورس جانسن سے اپنی وطن واپسی میں مدد کرنے کی اپیل کی۔
روس نے جانسن سے کہا ہے کہ وکٹر مدودچوک کی رہائی کے بدلے میں ان دونوں برطانوی فوجیوں کو رہا کر دے گا۔
روس کی یوکرین کے خلاف 24 فرروی کو شروع ہوئی فوجی کارروائی کے تین دن بعد یوکرین نے مدودچوک کی نظربندی سے فرار ہونے کی خبر دی تھی۔ انہیں مئی 2021 سے گھر میں نظربند کر دیا گیا تھا اور بعد میں ان پر غداری اور دہشتگردی میں مدد کرنے کا الزام لگا۔







