عالمی ادارے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی خلاف ورزیاں روکیں، وزیر خارجہ سیف الدین

شیعیت نیوز: ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے منگل کے روز اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور دنیا کے بڑے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں کے خلاف جاری اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کو روکیں۔
دارالحکومت کولالمپورمیں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ وہ مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سے بھی بات کریں گے تاکہ اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ کارروائیوں سے باز رہنے اور گذشتہ برس جیسے حالات پیدا ہونے سے روکا جاسکے۔
ملائیشیا کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارا ملک اتنا بڑا نہیں مگر ہم عالمی برادری اور عالمی اداروں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے سنگین جرائم کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجیوں نے آج صبح پھر مسجد الاقصیٰ پر حملہ کردیا
دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ کو فون کیا اور انہیں مسجد اقصیٰ میں ہونے والے حالیہ واقعات، قابض افواج کے حملوں، اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں اور آباد کاروں کی مسجد اقصیٰ کے اندر قربانی کی رسم کے بارے میں بات کی۔
حماس کے سربراہ نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق اور مقدسات کے دفاع کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم توقع کرتی ہے کہ عرب اور اسلامی برادری اسرائیلی جرائم کے خلاف ٹھوس اور جرات مندانہ موقف اختیار کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اور فلسطین میں موجود مقدس مقامات کو منظم انداز میں غنڈہ گردی اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
دوسری طرف ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لپید کے ساتھ بعض عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی حالیہ ملاقاتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الاقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہمارے لوگ جو کچھ کر رہے ہیں اور ملائیشیا کی جانب سے قابض ریاست کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی کوششوں کو مسترد کردیا گیا ہے۔
انہوں نے القدس اور الاقصیٰ پراسرائیلی ریاستی حملوں کو روکنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر پیش قدمی کرنے کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے تاریخی موقف پر قائم ہے۔