امریکی مداخلت وطیرہ بن چکا ہے، اقوام عالم کو اس کا سب باب کرنا ہوگا، سیدہ زہرا نقوی

20 اپریل, 2022 00:14

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مداخلت نے پاکستان میں ہیجان برپا کر دیا ہے ، سیاست دانوں اور عوام کو اسکا ادراک کرنا چاہئیے ورنہ ملک خداداد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج پوری دنیا کے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے پوری دنیا کے ممالک میں مداخلت کرنا اور اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا امریکہ کا وطیرہ بن چکا ھے اقوام عالم کو اسکا سد باب کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: غزوہ بدر سے سبق ملتا ہے کہ قلت کے باوجود ایمان، اعتقاد، یقین سے کام لیں تو بڑی سے بڑی ظالم طاقت کو شکست فاش دی جا سکتی ہے، علامہ ساجد نقوی

انہوں نے کہا امریکہ دنیا کو عالمی جنگ کی طرف لے جا رہا ہے اگر آج ہم خاموش رہے تو ہماری آنے والی نسلوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کی مداخلت پر عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے جو پہلے ہی امریکہ کی سیاہ کاریوں پر نالاں تھے۔

4:31 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top