فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر پرتشدد جھڑپیں

19 اپریل, 2022 08:47

شیعیت نیوز: اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کی جانب سے سوموار کی شام فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر قیدیوں کی حمایت میں نکالے گئے مارچ کو وحشیانہ طریقے سے دبانے کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

الخلیل میں ایک فلسطینی زندہ گولی لگنے سے زخمی ہوا جب کہ درجنوں کو آنسو گیس کے استعمال کے باعث سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ۔

آئی او ایف کے سپاہیوں نے الخلیل شہر کے مشرق میں ایک مقامی مسجد پر بھی دھاوا بولا اور ایک بچے کو شدید زدوکوب کیا، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

سوموار کو رات گئے بیت لحم میں فلسطینی یومِ اسیران کے موقع پر پرتشدد جھڑپیں ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی نوجوان پاؤں میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا غزہ سے داغا راکٹ مار گرانے کا دعویٰ

اسی طرح کی جھڑپیں اریحا کے شمال میں واقع گاؤں فصایل میں آنسو گیس اور صوتی بموں کی شدید فائرنگ کے استعمال سے ہوئیں۔ وہاں کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس وقت 4500 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں 32 خواتین، 160 بچے اور 500 انتظامی قیدی ہیں جنہیں بغیر کسی الزام یا مقدمہ کے رکھا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے ایک گروپ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 32 فلسطینی خواتین میں سے 12 مائیں ہیں اور 12سے17 سال کی عمر کے تقریباً 160 فلسطینی بچے اسرائیلی حراست میں ہیں۔

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی اور حماس کے رہنماؤں نے تل ابیب کے ساتھ جنگ بندی کے وجود سے انکار کیا اور اعلان کیا کہ وہ غاصبوں کے ساتھ میدان جنگ کے تقاضے کے مطابق برتاو کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں غاصب صیہونی حکومت کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کشیدگی میں اضافے کی وجہ سے بعض ممالک اور اقوام متحدہ نے موجودہ حالات کو پرسکون کرنے کے لیے ثالثی کی صف میں داخل ہوگئے ہیں۔

7:56 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top