مقبوضہ فلسطین

فلسطین کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج نے 5 شہریوں کو گولی مار دی

شیعیت نیوز: مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے الگ الگ علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور تلاشی کی مہم کے دوران پیر کی صبح پانچ فلسطینی شہریوں کو گولی مار دی گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ دو شہری براہ راست گولیوں سے زخمی ہوئے۔ انہیں علاج کے لیے جنین کے ابن سینا اسپتال لے جایا گیا۔

وزارت صحت نے بتایا کہ دو فلسطینیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ ان میں سے ایک کو سر اور گردن میں گولی ماری گئی تھی جبکہ دوسرے کو پیٹھ میں گولیاں ماری گئیں۔

طبی ذرائع نے بتایا کہ ابن سینا اسپتال میں داخل زخمی کو فوری طور پر آپریشن روم میں داخل کر دیا گیا، کیونکہ ان میں سے ایک کی طبی حالت خطرے میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے خطے میں امریکیوں کے جھوٹے وقار کو خاک میں ملادیا ہے، کیومرث حیدری

صبح قابض اسرائیلی فوج نے بڑی تعداد میں "الیامون” پر دھاوا بول دیا اور اس کے متعدد مکانات پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینیوں کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں کی دہشت گردی جاری ہے اور انہوں نے غرب اردن کے علاقے میں ایک اور فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شہید کردیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن کے جنین علاقے میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشت گردوں کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے زخمی ہونے والی 18 سالہ فلسطینی لڑکی ’’حنان خضور‘‘زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔

ماہ مبارک رمضان شروع ہوتے ہی غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں منجملہ جنین، نابلس، طولکرم اور اریحا کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس میں چار فلسطینی شہید ہوئے جن میں بیت اللحم کے اکیس سالہ محمد علی غنیم، الخلیل کے چوبیس سالہ مہا کاظم عوض الزعتری اور چھے بچوں کی سینتالیس سالہ ماں غادہ ابراہیم سباتین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button