ایران

ایران نے خطے میں امریکیوں کے جھوٹے وقار کو خاک میں ملادیا ہے، کیومرث حیدری

شیعیت نیوز: ایران کی فوج کی زمینی افواج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج اپنی طاقت کے ساتھ بار بار خطے میں امریکیوں کے جھوٹے وقار کو خاک میں ملا دیا ہے۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے اتوار کے روز بانی انقلاب ‘ کے مزار میں امام خمینی کی خواہشات کے ساتھ ایرانی آرمی کے عملے اور کمانڈروں کی تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی فوجی طاقت و قدرت سے صیہونی حکومت کا آرام و سکون سلب ہوجائے گا، صدررئیسی

انہوں نے ایرانی آرمی کو ایران کے طاقتور بازو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آج اس قدر مضبوط ہیں جس نے خطے میں کئی بار امریکہ کی جھوٹی اور خالی عظمت کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کے فوراً بعد دشمنوں اور انقلاب کے دشمن عناصر نے جو فوج کو ایک رکاوٹ کے طور پر دیکھتے تھے، ’’فوج کو تحلیل کرنے‘‘ کے نعرے کے ساتھ انقلاب کے واحد طاقتور بازو کو تباہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینی رہ نے اپنی دانشمندانہ قیادت سے دشمنوں کی سازش کو کچل دیا اور 17 اپریل کو انہوں نے ایرانی فوج کو حکم دیا کہ وہ اپنی بیرکوں سے نکل کر انقلاب کے دشمن عناصر کے خلاف لڑیں۔

یہ بھی پڑھیں : دمشق اور مقبوضہ گولان میں شام کی یوم آزادی کا جشن منایا گیا

ایرانی جنرل نے کہا کہ امریکہ کی جارح افواج جنہوں نے افغانستان اور عراق پر قبضہ کیا تھا اب امام خمینی کے مکتب فکر میں تربیت یافتہ فوجیوں کی مہارت کی بدولت ان ممالک سے ذلت کےساتھ نکل رہے ہیں۔ہم اس طاقت کو انقلاب اور ایرانی سپریم لیڈر کے اقدامات کے مرہون منت ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں19 اپریل کو آرمی کے قومی دن کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button