مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی چڑھائی مذہبی دہشت گردی ہے، فلسطینی علما ایسوسی ایشن

18 اپریل, 2022 08:38

شیعیت نیوز: اتوار کو فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے مسجد اقصیٰ پر مسلسل حملوں اور یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

ایک تحریری بیان میں فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے دنیا سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کے ساتھ کھڑے ہو جائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔

علما نے وضاحت کی کہ ان دنوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الاقصیٰ کے لیے بہت خطرناک ہےاور یہ کہ فلسطینیوں، تمام مسلمانوں اور دنیا کے جذبات کو مشتعل کرنے کا سلسلہ لامحالہ خطے کی صورت حال کےلیے ایک دھماکے کا باعث بنے گا۔ اس وقت ہمارے لوگوں کے غصے کو کوئی نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے ان دنوں مسجد اقصیٰ میں زیادہ سے زیادہ حاضری کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ یہ ایک جائز ضرورت ہے۔ علما نے اسلامی دنیا کے لوگوں سے فوری اقدام کرنے اور سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا قبلہ اس وقت ناپاک صہیونیوں کے گھناؤنے جرائم کے نشانے پر ہے۔

فلسطینی علما ایسوسی ایشن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس اور یہودی شرپسندووں کے دھاوے اسرائیلی ریاست کی مذہبی دہشت گردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کریم میں انتہا پسند آبادکاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم

دوسری جانب اتوار کوقابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر باب حطہ سے ایک لڑکی سمیت نو شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے احمد رکن، علی صندوقہ، محمد عکا، نسیم علقم، لڑکی ملک عواد، لیث اللداویہ، خالد السخن کو القرمی محلے سے، محمد البکری کو الود سٹریٹ سے گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے تمام فلسطینیوں کو القشلہ مرکز منتقل کردیا گیا۔

اسی تناظر میں قابض اسرائیلی فوج نے دو نوجوانوں امیر الصیاد اور ایاد ابو سنینا پر دس دن کی گھر پرنظر بندی کی اور ان پر 2000 شیکل کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ ان کی سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پرپابندی لگادی۔

مزید برآں اتوار کی شام مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع قصبے سلوان کے ابو طیح محلے میں متعدد شہریوں اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مقامی ذرائع نے کہاکہ قابض اسرائیلی فوج نے قصبے کی طرف جانے والی سڑکیں بند کر دیں اور اس کے داخلی راستے پراضافی نفری تعینات کردی گئی۔

10:35 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top