رمضان کریم میں انتہا پسند آبادکاروں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا عزم
شیعیت نیوز: فلسطینی رہنماؤں اور کارکنوں نے فلسطینی عوام سے ماہِ رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ اسے یہودی انتہا پسند آبادکاروں کے حملوں اور سازشوں سے بچایا جا سکے۔
ایک پریس ریمارکس میں، حماس نے مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کے لیے اپنی مسلسل کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیلی حملوں کو پسپا کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔
دریں اثنا، فلسطینی کارکنوں نے رمضان المبارک کے دوران مسجدِ اقصیٰ میں اعتکاف کرنے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے تاکہ اسے یہودی انتہا پسند آبادکاروں سے بچایا جا سکے جو آنے والے دنوں میں کسی بھی قیمت پر مسجدِ اقصیٰ میں جانوروں کی قربانی کی رسومات ادا کرنے کی تیاریاں کر چکے ہیں۔
القدس اور بیرزیت جامعات میں مسجدِ اقصیٰ پر اسرائیلی چھاپوں اور جانوروں کی قربانی کی منصوبہ بندی کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ امنِ عامہ کے معاہدات ختم کرے۔ اسرائیلی جارحیت اور اتھارٹی کا مسلسل تعاون فلسطینی شہداء سے غداری قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : القدس ہیروز الاقصیٰ کے تحفظ میں مسلم امہ کا ہراول دستہ ہیں، خالد مشعل
گذشتہ نمازِ جمعہ کے بعد مسجدِ اقصیٰ پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال سے 160 سے زائد فلسطینی زخمی جب کہ کم از کم 450 نمازیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
گذشتہ ہفتے اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسند یہودیوں کے حملوں کے نتیجے میں کم سے کم 13 فلسطینی شہید ہوئے۔ اس دوران فلسطینیوں کی مزاحمتی کارروائیوں میں 14 صہیونی زخمی ہوئے جب کہ 34 مقامات پردستی بموں اور پٹرول بموں سے صہیونیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طورپر 186 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی حکام کے درمیان تصادم ہوا۔
گذشتہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جنین کے علاقے کفر دان میں 17 سالہ فلسطینی شوکت کمال عابد شہید ہوگیا۔
اس روز مجموعی طورپر 33 مقامات پر فلسطینیوں اور قابض اسرائیل کے درمیان تصادم ہوا۔ جمعہ کے روز لمسجد الأقصى، بيت عينون، وادي الحمص (بيت لحم)، مدخل الشمالي ،بيت لحم، شمالي للبيرة، أريحا، وحوسان، المسكوبية جیل کے باہر، عايدة کیمپ، بيتا، بيت دجن، قريوت، قصرة، قراوة بني حسان، كفر قدوم، حجة، عزون، الفندق، قلقيلية، وجيوس، والعيسوية، الجلمة چیک پوسٹ، الرام، شعفاط کیمپ، حوارة چوکی، العروب کیمپ، بيت فوريك، أبو ديس، باب الزاوية، راس كركر، مفرق زيف، جبل جوهر اور حلحول ک مقامات پر فلسطینیوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوا۔







