ناقص نظام ِ انصاف،جبری لاپتہ شہریوں کے اہل خانہ نے پیشیوں پر عدالت آنا چھوڑ دیا

15 اپریل, 2022 14:02

شیعیت نیوز: لاپتہ شہری واپس آگئے یا پھر سائلین مایوس ہوگئے؟ متعدد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کیسز کی پیروی سے گریز کرنے لگے، سندھ ہائیکورٹ نے عدم پیروی کے سبب ایک لاپتہ شہری کے لیے دائر درخواست ملتوی اور دوسرے شہری کے لیے دائر درخواست مسترد کردی۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ برسوں سے لاپتہ شہری سید اففان کے اہل خانہ نے بھی عدالت آنا چھوڑ دیا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے جب کوئی آتا نہیں تو کیس کی کارروائی آگے کیسے بڑھائیں؟ کئی سماعتوں سے کوئی پیش ہی نہیں ہورہا، درخواست عدم پیروی پر مسترد کررہے ہیں، جب کوئی آجائے تو دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ملاقات، امریکی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم

عدالت نے شہری سید اففان کی گمشدگی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ عدالت نے دوسرے شہری سید طاہر کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کو عدم پیروی کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں سے درجنوں شیعہ نوجوان اور علماء بھی کئی کئی برسوں سے جبری گمشدگیوں کا شکار ہیں، جب کے اہل خانہ نے بھی عدالتوں میں پٹیشنز دائر کی ہوئی ہیںلیکن افسوس کہ ان کو بھی عدالتیں انصاف فراہم کرنے سے قاصر دیکھائی دیتی ہیں اور ان وارثان اسیران کا بھی عدالتوں پر سے بھروسہ ختم ہوتا جارہا ہے۔

12:04 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔