ماہ مبارک رمضان میں نوجوانوں کو چاہیئے کہ اپنا تزکیہ نفس کرتے ہوئے اپنے امور کی اصلاح کریں ، علامہ ناظرتقوی

15 اپریل, 2022 12:13

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے نیو رضویہ سوسائٹی میں کارکنان اور نوجوانوں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان المبارک خدا کی طرف سے تمام عالم اسلام اور بالخصوص نوجوانوں کے لئے نعمت ہے، یہ برکتوں، نعمتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے، اس ماہ میں نوجوانوں کو چاہیئے کہ اپنا تزکیہ نفس کرتے ہوئے اپنے امور کی اصلاح کریں اور اپنے آپ کو خدا کی بندگی کے لئے انسان پیش کرے، پروردگار نے ماہ رمضان المبارک میں انسان کو یہ مہلت دی ہے کہ وہ پورے سال جو خدا کی عبادت سے دور رہتا ہے کہ اے میرے بندے تو میرا ہی بندہ ہے میری بارگاہ میں پلٹ آ اور میری بندگی کا حق ادا کردے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ملاقات، امریکی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم

ان کا کہنا تھا کہ خدا نے اس ماہ میں انسان کے سونے کو عبادت اور سانس لینے کو تسبیح قرار دیا ہے، ہم سب کو چاہیئے اس مہینے سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے کثرت عبادت اور ذکر الہٰی کو زیادہ سے زیادہ انجام دیں، جہاں ماہ رمضان انفرادی تربیت کا مہینہ ہے وہاں ماہ رمضان ہمارے کندھوں پر یہ بوجھ بھی ڈالتا ہے کہ وہ فقراء جو معاشرے میں غریب ہیں اور وسائل نہ ہونے کی وجہ سے غربت و افلاس کی زندگی گزار رہے ہیں ہمیں اُن کا ہاتھ تھامنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارا پروردگار ہم سے راضی ہو سکے۔

11:03 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔