یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روسی بحری جہاز موسکوا کو نقصان
شیعیت نیوز: یوکرین کے کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز موسکوا کو نقصان پہنچا ہے۔
غیرملکی میڈیا نے یوکرینی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یوکرین نے بحیرہ اسود میں موجود روس کے جنگی بحری جہاز پر 2 کروز میزائل فائر کئے جس کے بعد جہاز میں دھماکہ سنائی دیا اور جہاز کو نقصان پہنچا۔
روسی حکام نے بحری جنگی جہاز موسکوا کو شدید نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ جہاز کو نقصان پہنچنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور علامہ راجہ ناصرعباس کی ملاقات، امریکی سازشوں کا مل کر مقابلہ کرنے کا عزم
دوسری طرف امریکہ نے یوکرین کو 100ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ روس نے پابندیوں کے جواب میں امریکی ارکان پارلیمنٹ اور کینیڈین سینٹرز پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسکی نے بیان میں کہا ہے کہ اگر روس امن معاہدہ نہیں کرنا چاہتا تو اسے عالمی برادری سے نکل جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : ہم ایرانی جوہری معاملے پر روس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جیک سلیوان
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں روس کے بحری جنگی جہاز مسکوا میں آگ لگ گئی تھی جس کے نتیجے میں روس کا بحری جنگی جہاز بحیرہ اسود میں ڈوب گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یوکرائن نے گزشتہ روز کروز میزائل حملے میں روس کے بحری جنگی جہاز کونشانہ بنایا تھا جس سے جہاز کوشدید نقصان پہنچا تھا۔حملے کے بعد جہاز میں دھماکے ہوئے تھے اورآگ لگ گئی تھی۔
روس کی وزارت دفاع کے حکام نے بحری جنگی جہاز مسکوا کے غرق ہونے کی تصدیق کردی۔ حکام کا کہنا تھا کہ جہازکو کھینچ کرواپس روسی بندرگاہ لایا جارہا تھا لیکن وہ راستے میں ڈوب گیا۔







