امریکہ کی انسانی حقوق پر رپورٹ منافقانہ اور منحرف ہیں، کاظم غریب آبادی
شیعیت نیوز: ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ اور انسانی حقوق کی اعلی کونسل کے سیکریٹری نے امریکہ کی سالانہ انسانی حقوق کی رپورٹوں کو منافقانہ اور ٹیڑھی قرار دیا۔
یہ بات کاظم غریب آبادی نے جمعرات کے روز امریکہ کی جانب سے مختلف ممالک میں 2021 میں انسانی حقوق کی سالانہ رپورٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جو انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والا ہے دوسرے ممالک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبصرہ کرنے کا اہل نہیں ہے۔
غریب آبادی نے کہا کہ امریکہ کی سالانہ منافقانہ رپورٹنگ کا مقصد عالمی توجہ کو امریکہ کی طرف سے کی جانے والی سنگین خلاف ورزیوں سے ہٹانا اور انسانی حقوق کے بارے میں جھوٹی خود ساختہ مثال دینا ہے۔
انہوں نے رپورٹ کے مواد کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی معاشرہ 2021 کے دوران نسلی امتیاز اور ناانصافی کا شکار رہا۔
انہوں نے2021 میں انسانی حقوق کے پس منظر میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے خلاف خلاف ورزیوں، بعض ممالک کے خلاف پابندیوں، لوگوں کے خلاف پولیس کی خلاف ورزی، قیدیوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی، بے گھر افراد کی تعداد میں اضافہ، اور وبائی امراض کے دوران بدانتظامی کے ذریعے امریکی عوام کے صحت کے حقوق کو خطرے میں ڈالنے کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خطیب جمعہ ابو ترابی فرد کی عہدے اور ذمہ داریاں مستحق افراد کو تفویض کرنے پر تاکید
دوسری جانب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایران کے خلاف امریکی وزارت خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے انہیں منافقانہ ، بے بنیاد اور تکراری قرار دیا ہے۔
سعید خطیب زادہ نے جمعرات کو کہا کہ جھوٹ کی عادی امریکی حکومت سے یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ وہ موجودہ حقایق کو بیان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران سمیت سب کے لئے یہ بات واضح ہے کہ یہ رپورٹ سیاسی مقاصد کے لئے تیار کی گئی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت کو دنیا کے دور دراز کے علاقوں میں جنگ، فوجی بغاوت، حملہ، ٹارگٹ کلنگ، اغواء، اقتصادی ناکہ بندی اور بے گناہ لوگوں کے قتل سے بھری اپنی تاریخ کے ساتھ کسی طرح زیب نہیں دیتا کہ وہ انسانی حقوق جیسے اعلی مفاہیم کے بارے میں کچھ کہے۔
انہوں نے ایران کے خلاف غیر قانونی اقتصادی پابندیوں سمیت امریکہ کے یکطرفہ جبری اقدامات کو ایرانی قوم کے خلاف اقتصادی دہشت گردی کی کھلی مثال قرار دیا۔
اسی طرح انہوں نے ایران میں مریضوں کے لئے ضروری دواؤں کی درآمدات پر روک کو امریکہ کی طرف سے ایران کے عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک اور مثال قرار دیا۔
سعید خطیب زادہ نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے مغربی ایشیا میں دہشتگردی کے خلاف جد و جہد کے سورما جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے امریکہ کی دہشتگردانہ ماہیت اجاگر ہو گئی ہے۔







