اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر چڑھائی ،مسجد الاقصی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

شیعیت نیوز: قابض  اسرائیلی فوج نے آج جمعے کو علی الصباح مسجد الاقصی پر دھاوا بول کر وہاں نمازیوں پر آنسو گیس کے شیلوں کے ساتھ صوتی بموں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے واضح قابض اسرائیلی فوج کے متعدد اہلکارقبلہ اول کے اطراف عمارتوں کی چھتوں پر چڑھ گئے۔ انہوں نے مسجد الاقصی کے صحن کو خالی کرا لیا اور وہاں جانے والے زیادہ تر دروازوں کو بند کر دیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ذرائع کے مطابق مسجد الاقصی پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کے نتیجے میں 60 کے قریب فلسطینی زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈومور کامطالبہ کرکے پاکستان میں امریکی مداخلت کا نئے سرے سے آغاز کر دیا گیاہے، علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس، جنین اور شہر میں نوجود پناہ گزین کیمپ میں حالیہ اسرائیلی جارحیت پر بریفنگ دی۔

حماس کی آفیشل  ویب سائٹ کے مطابق ھنیہ نے جمعرات کو قطر کے امیر سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران انہیں بتایا کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 19 فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی – حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق  کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ  اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی  دشمن کے لیے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

ویب سائٹ نے کہا کہ ہنیہ نے فلسطینی کاز اور فلسطینی قوم کے وجود کے مختلف مقامات پر فلسطینی عوام کی سیاسی اور انسانی سطح پر قطرحمایت کی تعریف کی۔

امیر قطر نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت اور فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام کے مطالبے کی حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button