ماہ اپریل کے دو ہفتوں میں 17 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

15 اپریل, 2022 08:26

شیعیت نیوز: مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج کے حملوں میں ماہ اپریل 2022 کے دوران اضافہ ہوا ہے جب کہ اسرائیلی جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں میں بھی شدت آئی۔

رواں ماہ اپریل میں مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی جب کہ مزاحمتی کارروائیوں کے نتیجے میں 3 آباد کار ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی قبلہ اول پر چڑھائی ،مسجد الاقصی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا

یکم اپریل کو 28 سالہ احمد یونس صدیقی العطرش کو قابض اسرائیلی  فوج نے الخلیل کے وسط میں الشلالہ اسٹریٹ پر گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج نے 2 اپریل کو جنین گورنری میں تین فلسطینی نوجوانوں صائب عباھرہ، خلیل طوالبہ اور سیف ابو لیبدہ کو جنین کے جنوب میں واقع عرابہ گیٹ جنکشن پر ایک کار کو نشانہ بنانے کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ڈومور کامطالبہ کرکے پاکستان میں امریکی مداخلت کا نئے سرے سے آغاز کر دیا گیاہے، علامہ راجہ ناصرعباس

سات اپریل کو جنین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ہیرو شہید رعد فتحی حازم  نے مقبوضہ شہر تل ابیب کی ڈیزن گوف اسٹریٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین آباد کار ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ جبکہ رعد کو مقبوضہ شہر جافہ کی ایک مسجد میں فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد قابض فوج کے ساتھ مسلح جھڑپ میں شہید کیا گیا۔

دو دن بعد نو اپریل کو22 سالہ نوجوان احمد السعدی کو جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر اسرائیلی فوج نے گولیاں مارکر شہید اور 13 دیگر فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

5:32 شام مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔