سعودی عرب

ریاض اجلاس میں جی سی سی اور امریکہ کا یمن میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال

شیعیت نیوز: خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے رابطہ کار اور امریکی ایلچی نے ریاض اجلاس میں یمن کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، خلیج فارس تعاون کونسل کے سربراہ نایف الحجرف، یمن میں ہیومن رائٹس کے رابطہ کار ڈیویڈ گریسلی اور یمن کے لئے امریکی ایلچی ٹم لینڈر کنگ نے یمن میں جنگ بندی اور ملک میں تیل کی قلت کے بحران سے نمٹنے کی کوششوں کا جائزہ لیا۔

جی سی سی کا اپنے ایک جاری بیان میں کہنا تھا کہ یہ اجلاس خلیج فارس تعاون کونسل (GCC) کے مرکزی دفتر ریاض میں ہوا، جس میں الحجرف نے یمن میں تیل کے بحران پر جلد قابو پانے اور بین الاقوامی برادری سے اس بحران سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اپوزیشن کی سعودی عرب اور اس کے مقدس مقامات پر زائرین کو گرفتاریوں کی مذمت

انہوں نے یمنی عوام کی مشکلات دور کرنے کے لئے مسلسل تعاون جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

الخلیج آنلاین کی رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس کے شرکاء نے یمن میں فعال انسانی حقوق کی تنظیموں کی کوششوں، ملک میں جنگ بندی کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے لیے مشترکہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ تیل بحران، جو ماحولیاتی اور اقتصادی تباہی کا سبب بن سکتا ہے، پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں جارح اتحاد کی یمن پر بربریت کا آٹھواں سال شروع ہوچکا ہے، ابھی تک جارح سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے نتیجے میں یمن میں ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں، ملک کا بنیادی ڈھانچہ یکسر تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب یمن مین اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گذشتہ ہفتے سے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button