امریکہ یوکرین کی جنگ کی آگ پر پٹرول چھڑک رہا ہے

14 اپریل, 2022 12:12

شیعیت نیوز: امریکہ نے روس سے بدلہ لینے کیلئے یوکرین کی جنگ کو طولانی کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

امریکہ یوکرین کی جنگ میں امریکی صدر کے حالیہ دفاعی پیکیج کے ایک حصے کے طور پریوکرین کو جدید ترین آلات فراہم کرے گا، جس میں ہووٹزر آرٹلری سسٹم اور ایم آئی 17 ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ امریکی محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر پنٹاگون نے یہ اطلاع دی ہے۔

پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کے لیے پہلی بار اس پیکج میں ہاوِٹزر آرٹلری سسٹم شامل کیے جا رہے ہیں۔ اسے یوکرین کی حکومت کی درخواست پر بھیجا جا رہا ہے۔

اس پیکج میں جو سامان شامل کیا جا رہا ہے ان میں 18عدد 155 ایم ایم ہووٹزر 40,000 گولے، 300 سوئچ بلیڈ ڈرون، 500 جیولن اینٹی آرمر میزائل، 200 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر ایم 113 اور 11 ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روبل میں روسی گیس خریدے جانے پر یورپی یونین کا انتباہ

دوسری جانب روس کے انٹرنیٹ سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کے فوجی آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک ماسکو کے خلاف پروپیگیںڈا وار اور جعلی خبریں شائع کرنے کے لئے 1 ارب ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے انٹرنیٹ کے سیکورٹی کے ادارے کے سربراہ یکاترینا میزولینا کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو جب سے روس نے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع ہوا تب سے لے کر اب تک 1 ارب ڈالر خرچ کرکے 5.4 ملین جعلی خبر اور اطلاعات منتشر کئے گئے ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف کمپین شروع کیا تھا جس کا خرچہ 24 فروری سے 12 اپریل تک تقریبا 1 ارب ڈالر تک ہو گیا ہے۔ دوسرے الفاظ میں یوں کہا جا سکتا ہے کہ مغربی حکومتوں نے روس کے خلاف جعلی خبریں شائع کرنے کے لئے روزانہ 21 ملین ڈالر یعنی دو ارب روبل سے زیادہ خرچ کیا۔

روس کے انٹرنیٹ ادارے کے سربراہ نے کسی خاص ملک کی جانب اشارہ نہیں کیا لیکن روسی حکام نے بارہا مغربی حکام اور میڈیا پر روس کے بارے میں جعلی اور چھوٹی خبریں شائع کرنے الزام عائد کیا ہے۔

کچھ مغربی ذرائع نے یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریش کے آغاز سے ہی ایک بڑا بجٹ یوکرین کے بارے میں خبریں شائع کرنے سے مخصوص کر دیا ہے جس میں برطانیہ کے سرکاری چینل بی بی سی کا نام بھی لیا جا سکتا ہے کیونکہ برطانوی حکومت نے بی بی سی کا بجٹ بڑھا دیا ہے۔

9:54 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔