روبل میں روسی گیس خریدے جانے پر یورپی یونین کا انتباہ

14 اپریل, 2022 12:04

شیعیت نیوز: یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں میں نرمی کئے جانے اور روبل میں روسی گیس کی خریداری پر سخت خبردار کیا ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک روسی تیل کے بائیکاٹ کے بارے میں یورپی یونین کے فیصلے کے خلاف ہے اور وہ توانائی کی قیمت روبل میں ادا کئے جانے کی مخالفت بھی جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں نسل کشی کے بارے میں جوبائیڈن کا بیان ان کا ذاتی ہے، جنیفر ساکی

یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے تئیس مارچ کو اعلان کیا تھا کہ روس کا بائیکاٹ کرنے والے ملکوں کو گیس کی قیمت روبل میں ادا کرنا ہوگی اور حکومت، سینٹرل بینک اور گیس پروم کمپنی کے پاس صرف ایک ہفتے کا وقت ہے تاکہ وہ گیس کی فروخت کے تمام سمجھوتے روبل کرنسی میں تبدیل کر دیں۔

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ روبل میں سودا، روس کے خلاف پابندیوں میں نرمی کے مترادف ہو گا اور صورت حال روس کے حق میں تبدیل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : سالانہ فلسطین کانفرنس میں بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما شریک ہو کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ، علامہ مقصود ڈومکی

ادھر چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ روس کے خلاف امریکی پابندیوں سے دنیا کے سبھی ملکوں پر اثر پڑے گا ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکی وزیر خزانہ نے چین اور دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ یوکرین میں روسی جنگ کا خاتمہ کرانے میں تعاون کریں اور خبردار بھی کیا ہے کہ مغربی پابندیوں کو کمزور بنانے والے ملکوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

8:56 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔