یمن

سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد سے وابستہ کرائے کے فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اکھتر بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور صوبہ الحدیدہ کو گولہ باری اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : رمضان کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 174 روزہ دار گرفتار

درایں اثنا یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے مندوب ہانس گرنڈ برگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کا نمائندہ اور اس کی ٹیم جنگ بندی کو کامیاب بنانے کے لئے سمجھوتے کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے ہانس گرنڈبرگ سے ملاقات میں جارح سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کا محاصرہ ختم کرنے اور صنعا ایئرپورٹ کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

جارح سعودی اتحاد کے فضائی حملوں کی بنا پرصنعا کا ہوائی اڈہ دوہزارسولہ سے بند ہے ۔ یہ ایئرپورٹ یمن کے لئے دوائیں اور غذائی اشیاء پہنچنے اور مریضوں کو منتقل کرنے کا ایک اصلی ذریعہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی عوام کی حمایت میں بحرینی عوام کے مظاہرے

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اس ملاقات میں کہا کہ ہزاروں یمنی مریض صنعا ایئرپورٹ کھولے جانے کا انتظارکررہے ہیں تاکہ علاج کے لئے بیرون ملک جا سکیں۔

مہدی المشاط نے گرنڈبرگ سے مطالبہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد پرمعاہدے کی پابندی کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن پر چڑھائی کا آغاز کیا۔ یمن میں 2 اپریل سے جنگ بندی کے نفاذ اعلان ہوا ہے تاہم سعودی اتحاد ہر دن اس کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button