عراقی کردستان سے اسرائیل کے لئے نامعلوم طیارے کی خفیہ پرواز

14 اپریل, 2022 09:22

شیعیت نیوز: عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عراقی کردستان کے اربیل سے مقبوضہ فلسطین کی جانب نامعلوم طیارے نے اڑان بھری ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عرب میڈیا نے خبر دی ہے کہ شمالی عراق سے ایک نا معلوم جہاز نے مقبوضہ فلسطین کی جانب پرواز کی اور اس علاقے کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : سالانہ فلسطین کانفرنس میں بلوچستان کے سیاسی اور مذہبی رہنما شریک ہو کر مظلوم فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے ، علامہ مقصود ڈومکی

عبری اور عراقی ذرائع نے بدھ کے روز خبر دی کہ عراقی کردستان اربیل سے ایک طیارے نے مقبوضہ فلسطین میں لینڈنگ کی۔

عبری چینل کے فضائی شعبے کے صحافی ایتای بلومنتال نے ٹوئٹ کر اس نامعلوم طیارے کے راستے اور اس کے بعد اس کے مقبوضہ فلسطین میں داخلے کی تصاویر جاری کی۔

کچھ دیر پہلے ہی صابرین ٹیلیگرام نیوز چینل نے بھی اس جہاز کے راستے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبر کی کہ اس طیارے نے اربیل کے ائیرپورٹ سے اپنی پرواز شروع کی اور اس کے بعد بن گورین پر اترنے کے بعد سائپرس کے لئے روانہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مسئلہ فلسطین سمیت عالم اسلام کے تمام تر مسائل کی جڑ شیطان بزرگ امریکہ ہے، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان

عبری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نا معلوم طیارہ یوکرین کی کمپنی آنٹونوف کا تھا اور وہ مقبوضہ فلسطین کی فضائی سرحد سے گزرنے کی اجازت لینےکے بعد بن گورین ائیرپورٹ پر لینڈنگ کئے بغیر کی سائپرس کے طرف روانہ ہو گیا۔

5:22 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔