اہم ترین خبریںپاکستان

ہزاروں شیعیان حیدرکرارؑ کی قاتل لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناءاللہ کووفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ نےاز خود وزیر اعظم شہباز شریف سے اس عہدے کا مطالبہ کیا ہے

شیعیت نیوز: امریکی ایماء پر برسراقتدار آنے والی مسلم لیگ نواز کے نو منتخب وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے ہزاروں شیعیان حیدرکرارؑ کی قاتل لشکر جھنگوی کے سہولت کار رانا ثناءاللہ کووفاقی وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا آغا کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دفاقی کابینہ میں 12 عہدے مسلم لیگ ن خود اپنے پاس رکھے گی ۔

7 وزارتیں پاکستان پیپلز پارٹی، 4 جمعیت علمائے اسلام ف ، 2 متحدہ قومی موومنٹ ، 1 بلوچستان نیشنل پارٹی وباقی دیگر اتحادی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

جبکہ سابق وزیر داخلہ پنجاب اور ہزاروں شیعیان حیدر کرار ع کے قتل عام میں ملوث دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی اور اس کے سابق سربراہ ملک اسحاق کے سہولت کار اور مددگار رانا ثناء اللہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنانے جانے کا واضح امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ مقصود ڈومکی کی نیشنل پارٹی کے رہنما ، سابق وزیر رحمت صالح بلوچ سے ملاقات، فلسطین کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثناء اللہ نے از خود وزیر اعظم شہباز شریف سے اس عہدے کا مطالبہ کیا ہے ، واضح رہے کہ راناثناء اللہ ایک انتہائی متعصب وزیر داخلہ ہے، جس کے دور میں پنجاب بھرمیں عزاداروں، بانیان مجالس و جلوس پر شیڈول فور کے کیسز بنائے گئے، پرمٹ شدہ جلوسوں پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں، خواتین عزاداروں تک پر تشدد کروایا گیا، درجنوں شیعہ جوان جبری لاپتہ کیئے گئے ۔

ایسے شیعہ دشمن اور تکفیرپرست وزیرداخلہ کا دوبارہ برسراقتدار آنا کسی صورت ملک وقوم کے لئے سود مند ثابت نہیں ہوسکتا ، اسی راناثناءاللہ کے دور میں ماڈل ٹاؤن میں 14 بےگناہ اہل سنت بہنوں اور بھائیوں کو بھی سکیورٹی اہلکاروں نے گولیوں سے بھون ڈالا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button