لبنان

جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں تحریک امل کے ایک دفتر میں دھماکہ

شیعیت نیوز : لبنان کے ایک سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بنعفول کے علاقے شہر صیدا میں تحریک امل کی ایک عمارت کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، عرب میڈیا نے آج منگل کی صبح جنوبی لبنان میں ایک دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کا لبنانی سکیورٹی ذرائع سے نقل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں تحریک امل کے ایک کمپاؤنڈ کے نزدیک دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے روئٹرز کو خبر دی ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے، وہ تحریک امل کا اسلحہ ڈپو تھا، جبکہ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ امل کے سیاسی دفتر میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی بہادری کا صیہونی جابر حکومت کے مستقبل پر گہرا اثر پڑے گا، حسن نصراللہ

لبنان میں الجزیرہ نے اپنے ایک نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ بنعفول کے علاقے صیدا میں دھماکے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دھماکے کے نتیجے میں جنوبی صیدا میں بلدیہ (میونسپل کارپوریشن) کے دفتر اور اس کے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

الجزیرہ کا مزید کہنا تھا کہ صیدا میں دھماکے کی جگہ ایمبولینسیں روانہ کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سکیورٹی اور فوجی اہلکاروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ الجزیرہ نے واقعے کے چند منٹ بعد رپورٹ دی تھی کہ مرنے والوں کی تعداد ایک اور زخمیوں کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ہے۔ دھماکے کی وجہ یا اصل نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

الجزیرہ کے خبر نگار نے لبنان سے رپورٹ دی ہے کہ اس دھماکے میں بنعفول کے میئر کے بیٹے علی توفیق الرز مارے گئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق، دھماکہ بنعفول شہر میں پیغام رسانی اور نگرانی کے مرکز میں ہوا اور جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے اور مزید لاشیں ڈھونڈنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق دھماکے سے بنعفول میونسپل کارپوریشن کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس سے ایک قریبی رہائشی عمارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button