اہم ترین خبریںلبنان

فلسطینیوں کی بہادری کا صیہونی جابر حکومت کے مستقبل پر گہرا اثر پڑے گا، حسن نصراللہ

شیعیت نیوز : لبنانی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں صیہونی جابر حکومت کے مستقبل کے لیے بڑا پیغام ہے۔

یہ بات سید حسن نصراللہ نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن پر اپنی تقریر میں صیہونی دشمن کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ کامیابی کے حصول تک فلسطینی عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑی رہے گی۔

نصراللہ نے فلسطین پر صیہونی جابر حکومت کے ناجائز قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی جد و جہد کے لئے حزب اللہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقبوضہ فلسطین کے مردوں، خواتین، جوانوں اور بچوں کی بہادری کا ساتھ دینے پر فخر ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو کچھ مقبوضہ فلسطین میں ہو رہا ہے اس کا دشمن کے ساتھ ٹکراو اور اسرائیل کے وجود پر گہرا اثر پڑے گا۔

انہوں نے غاصب اسرائیل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینیوں میں مایوسی اور محرومی کی بنیاد پر شرط لگا رہے ہو تو دھوکے میں ہو، اگر تمہیں لگتا ہے کہ عربوں کی غداری فلسطینی جوانوں کو پیچھے ہٹا دے گی، تو تم وہم کا شکار ہو۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی پراسیکیوشن کا فرار فلسطینی قیدیوں کو 22 اپریل کو سزا سنائے کا عندیہ

سید حسن نصر اللہ نے کہا فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جابر حکومت کا ظلم انہیں اس حکومت کے قبضے کے خلاف مزاحمت کے لئے مزید پر عزم بنائے گا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کی مطلق حمایت کرتے ہوئےکہا کہ ہم اس لڑائی میں ان کے شریک ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں یہ حق ہے کہ امریکی سفارت خانے کو پارلمانی انتخابات کے التواکے لئے ذمہ دار ٹھہرائیں کیونکہ کچھ سفارت خانوں سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی سرگوشی سننے میں آ رہی ہے جس کا مقصد دوسری پارٹی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ لوگ عوام کو گمراہ کرنے کے لئے مزاحمتی تنظیم کے اسلحوں کو بحران کا سبب بتانے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن اپنی 30 برسوں کی بدعنوانی اور اقتصادی پالیسی کے بارے میں کیوں بات نہیں کرتے۔

انہوں نے بتایا کہ جو پارٹیاں 30 سے زیادہ برسوں تک اقتدار میں تھیں انہوں نے عوام کے ساتھ کیا کیا۔ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ جو لوگ استقامتی تنظیم کے اسلحوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا مقصد امریکہ، مغرب اور کچھ عرب ملکوں کی دلجوئی کر کے پیسوں کی حمایت حاصل کرنا ہے۔

لبنان کی حزب اللہ تنطیم کے جنرل سکریٹری نے یمن میں اقوام متحدہ کی ثالثی سے دو مہینے تک جنگ بندی کے تعلق سے کہا کہ ہمیں یمن میں جنگ بندی پر خوشی ہے اور ہماری سبھی سیاسی گفتگو کا مقصد جارحیت کو روکنا تھا۔

سید حسن نصر اللہ نے صاف لفظوں میں کہا کہ یمنی بحران کا حل صنعاء کے ساتھ سیدھے مذاکرات ہیں۔

نصر اللہ نے اس سال عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ریلیوں میں بھر پور شرکت کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ میں لبنان اور عالم اسلام کے مسلمانوں سے سفارش کرتا ہوں کہ وہ عالمی یوم قدس کے موقع پر ریلیوں میں بھر پور شرکت کریں اور دنیا پر ثابت کریں کہ فلسطینی عوام تنہا نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر کے تمام مسلمان، فلسطینی عوام کی پشت پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر بیروت کے ضاحیہ علاقہ ميں بہت بڑا عوامی سمینار منعقد کیا جائےگا اور امید ہے کہ عالمی یوم قدس کے موقع پرفلسطینی کی حمایت میں تمام مسلمان اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button