لبنان

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ پیر کی شب کو قوم سے خطاب کریں گے

شیعیت نیوز : حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ پیر کی شب کو قوم سے خطاب کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ مقامی وقت کے مطابق کل رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر قوم سے خطاب کریں گے۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اپنے اس خطاب میں لبنان اور خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اظہار خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

دوسری جانب صیہونی فضائیہ نے ایک بار پھر لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق، صیہونی جنگی طیاروں نے سنیچر کی رات بیروت کے شمال مشرقی شہر بیلبوس کے اوپر کم اونچائی پر پرواز کی۔ صیہونی فضائیہ آئے دن لبنان کی فضائي حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

حکومت لبنان صیہونی فضائیہ کے اس غیر قانونی و بے لگام اقدام کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سکورٹی کاؤنسل اور بین الاقوامی حلقوں سے بارہا مطالبہ کر چکی ہے۔ صیہونی ایئر فورس شام پر حملے کے لئے کبھی لبنان کے فضائی حدود تو کبھی مقبوضہ جولان کے علاقے کو استعمال کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں کسی بھی وقت صیہونی جابر رجیم کےساتھ ایک جامع تصادم کا انتظار کرنا ہوگا، النخالہ

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی صلح و امن کی نگہباں فورسز نے بارہا صیہونی فوج کی طرف سے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور لبنان کی ہوائی حدود کی خلاف ورزی کی خبر دی ہے۔

سیکورٹی کونسل کی قرارداد 1701 میں اسرائیل سے لبنان کے خلاف کسی بھی طرح کے مخاصمانہ اقدام سے باز رہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، لیکن صیہونی فوج اس قرارداد کی پرواہ کئے بغیر آئے دن لبنان کی فضائی، زمینی اور سمندری حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button