شامی عوام نے امریکی فوجیوں کے کارواں پر پتھراؤ کر کے اُسے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا

11 اپریل, 2022 16:05

شیعیت نیوز: شمال مشرقی شام میں عوام نے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔

سانا نیوز کے مطابق، شمال مشرقی صوبے حسکہ کے مضافات میں واقع قامشلی علاقے میں واقع صالحیہ حرب گاؤں کے عوام نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کارواں کو پیچھے ہٹنے اور علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا۔ اس گاؤں کے عوام نے شامی فوج کی ایک چک پوسٹ کے تعاون سے یہ کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں : مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

رپورٹ کے مطابق پانچ بختر بند گاڑیوں اور ایس ڈی ایف میلیشیا فورس کی ایک گاڑی پر مشتمل یہ کارواں جیسے ہی اس گاؤں کے قریب پہونچا، گاؤں کے عوام نے ہاتھوں میں پتھر لے کر اس کارواں پر دھاوا بول دیا اور اس وقت تک اس کارواں پر پتھر بازی کرتے رہے جب تک یہ کارواں پیچھے نہیں ہٹ گیا اور علاقے سے باہر نہیں نکل گیا۔

قابل ذکر ہے کہ تین ہفتے پہلے بھی شامی فوجیوں نے صوبے حسکہ کے شمالی مضافات کے ’تل تمر‘ علاقے کے ’قبر الصغیر‘ گاؤں کے عوام کی مدد سے قابض امریکی فورسز کے کارواں کو آگے بڑھنے سے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے وفد کی شیعہ علماءکونسل کے رہنما علامہ ناظرتقوی کوالقدس کانفرنس میں شرکت کی دعوت

امریکی فوجی اور اس سے وابستہ دہشت گرد عناصر کافی مدت سے شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں غیر قانونی طور پر موجود ہیں اور اس ملک کے تیل اور اناج کے ذخائر کو لوٹ رہے ہیں۔

3:23 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔