اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا

11 اپریل, 2022 16:00

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت جاری ہے۔ صیہونی فوجیوں نے صرف اتوار کے روز تین فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جن میں دو خاتون بھی شامل ہے۔

بیت المقدس میں قابض صیہونی فوج نے کل اتوار کو مختلف مقامات پر ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں کے دوران مزید تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں قابض صیہونی فوج کی طرف سے دو خواتین کو شہید کئے جانے کے بعد بیت لحم میں 21 سالہ محمد علی غنیم کو شہید کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے بیت لحم کے جنوب میں الخضر قصبے میں قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شدید زخمی ہونے کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان محمد علی غنیم کی موت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کو مکتب اہلبیتؑ سے دشمنی کی سزا ملی ہے، ایس یو سی رہنما علامہ سبطین سبزواری

مقامی ذرائع نے بتایا کہ غنیم نامی نوجوان کی کمر میں گولی لگی جو اس کے سینے سے نکلی۔ اسے الخضر کے الیمامہ اسپتال لے جایا گیا۔ اسے ضروری امداد فراہم کی گئی لیکن وہ دم توڑ گیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے خونی دن میں ہوئی جب قابض فوج نے بیت لحم کے گاؤں حوسان میں چھ بچوں کی ماں غادا ابراہیم سبطین جس کی عمر 45 سال ہے کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا۔

مسجد ابراہیمی کے قریب مہا الزعتری جس کی عمر چوبیس سال تھی چاقو حملے کے الزام میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غرب اردن کے تمام علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے مقابلے میں انتقامی کارروائی کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک حماس نے جنین کے جیالوں کو مدد پہنچانے کا تہیہ کیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا کہ ضیا حمارشہ، رعد حازم جیسے نوجوانوں کی جانب سے انجام پانے والی کارروائیاں غرب اردن کے تمام فلسطینی نوجوانوں کے لئے الہام بخش قرار پانی چاہئیں۔

2:17 شام اپریل 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔