اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے مختلف آپریشنز میں کالعدم تنظیموں کے 5 اہم دہشتگرد گرفتار

لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد محمد عظیم کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبے بھر میں کارروائی کے دوران 5 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ، دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد عبدالواجد کو ملتان سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مکمل آزادی کی منزل تک پہنچنے کیلئےمیدان میں حاضر رہنا ہوگا،انشاءاللہ جیت غلامی کے طوق کوپاؤں تلے روندنے والوں کی ہوگی،علامہ راجہ ناصرعباس

کالعدم تنظیم داعش کے رکن تبسم صغیر کو بہاولپور سے گرفتار کیا گیا، لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد محمد عظیم کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے رکن احمد حسن کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، جبکہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کے رکن تنزیل الرحمان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button