یوکرین، امریکہ کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے
شیعیت نیوز: روس نے کہا ہے کہ ٹھوس اطلاعات ہیں کہ یوکرین، امریکہ کی حمایت سے ایک اور اشتعال انگیز کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
ویانا میں سیکورٹی اور اسلحہ کنٹرول مذاکرات میں شریک روسی نمائندے گاوری لوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسی ٹھوس اطلاعات موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یوکرین بیرونی حمایت سے ایک اور کیمیائی حملے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس سے پہلے روسی وزرات دفاع نے کہا تھا کہ یوکرین خار کیف کے علاقے میں اشتعال انگیز کیمیائی حملہ کرنا چاہتا ہے تاکہ اس کا الزام روس پر عائد کیا جائے۔
روسی وزارت دفاع نے کلورین جیسے زہریلے مواد کی علاقے میں موجود گی کی تصدیق کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کناشنکوف نے کہا ہے کہ یوکرینی فورس نے خیمبروم کمپلکس کے انبار سے ایک سو بیس ٹن کلورین حاصل کیا ہے۔
قبل ازیں چیچن صدر رمضان قدیروف نے یوکرینی فوج پر رہائشی علاقوں کے قریب سفید فارسفورس کے حامل بموں کے استعمال کا الزام عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینی صدر محمود عباس کے مذمتی بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بنی گانٹز
دوسری جانب جرمنی کے ایک اعلی عہدیدار نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق جرمنی کے اعلی عہدیدار فرانک والٹر اسٹائنمائر نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دونوں کو جنگی مجرم قرار دیا اور ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا۔
جرمن میگزین اشپیگل نے لکھا کہ اسٹائنمائر، پوتن اور لاوروف کے خلاف جنگی مجرم کے طور پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے اشپیل سے گفتگو میں کہا کہ جو بھی ان جرائم کا ذمہ دار ہے اسے چاہئے کہ وہ خود کا تعارف کرائے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں روسی فوج، روسی کمانڈر اور رہنما شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روسی نے ایک ریلوے اسٹیشن کو نشانہ بنا کر حملہ کیا جبکہ روس نے دعوے کی تردید کی ہے۔
مغربی ذرائع ابلاغ اے ایف پی نے یہ رپورٹ دی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ کراماتورسکو ریلوے اسٹیشن پر ہوئے حملے میں کم از کم 35 افراد ہلاک ہوئے جبکہ روس نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں کم از کم 100 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔







