فلسطینی صدر محمود عباس کے مذمتی بیان پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بنی گانٹز

09 اپریل, 2022 07:44

شیعیت نیوز: گذشتہ شب تل ابیب کے مرکز میں ہونے والے فدائی حملے پر فلسطینی اتھارٹی کے صدر کے مذمتی بیان کے بعد اسرائیلی وزیر جنگ نے ان کی تعریف کی ہے۔

فارس نیوز کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق، صیہونی وزیر جنگ بنی گانٹز نے کل (جمعہ) بعد از ظہر فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی جانب سے تل ابیب میں ہونے والے فدائی حملے کے خلاف مذمتی بیان جاری کرنے پر تعریف کی ہے۔

صیہونی فوجی ریڈیو گلگلتز کی رپورٹ کے مطابق، گانٹز کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے، لیکن میرا مطالبہ ہے کہ فلسطینی اتھارٹی مذمت کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف اپنے اقدامات میں اضافہ کرے۔ یا

یہ بھی پڑھیں : ملک میں آئین کی بحالی ، مظلوم کی دادرسی اور ملکی استقلال اور خود مختاری ہر چیز سے زیادہ اہم ہونی چاہئیے، علامہ راجہ ناصرعباس

د رہے کہ جمعے کی رات، فلسطینی ذرائع نے تل ابیب کی بڑی شاہراہوں میں سے ایک ڈزنگوف اسٹریٹ پر ایک کامیاب فدائی حملے کی اطلاع دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس کارروائی میں 9 صیہونی زخمی اور دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جنین کیمپ سے تعلق رکھنے والے ’’رعد فتحی حازم‘‘ نامی 29 سالہ فلسطینی حملہ آور کو کل (جمعہ) صبح صیہونی فوجیوں نے کئی گھنٹوں کے تعاقب کے بعد گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین میں یہ چوتھی فدائی کارروائی ہے۔

عبرانی ذرائع نے اس کارروائی کے بعد اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فورسز ہائی الرٹ ہیں اور ان فورسز نے کچھ سڑکوں کو بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کل سہ پہر اپنے ایک جاری بیان میں اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے امن و استحکام کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

8:52 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔