برطانیہ نے روسی بینک کے اثاثے منجمد کردیئے

08 اپریل, 2022 12:19

شیعیت نیوز: یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے بہانے برطانیہ نے روس کے سب سے بڑے بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ لز ٹرس کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے تعاون سے روس کے ایسبر بینک اور ماسکو کریڈٹ بینک کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، سن دوہزار بائیس کے آخرتک روس سے تیل اور کوئلے کی درآمدات بھی مکمل طور پر بند کرنے کے علاوہ سات روسی تاجروں کو بلیک لسٹ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ سب سے بڑے روسی بینک کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکہ نے روسی صدر اور وزیر خارجہ کے اہل خانہ پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا میں تعینات روسی سفیراولک استفانوف کو دفتر خارجہ طلب کرکے، جنگ یوکرین اور اس چیز کے بارے میں احتجاج کیا گیا ہے جس کا امریکہ اور مغربی ممالک بوچا شہر میں عام شہریوں کا قتل قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں روس کے حملے سے متعدد تیل کے گودام تباہ

دوسری جانب یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف واشنگٹن نے ماسکو پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی سابق اہلیہ، بیٹیوں اور روسی بینکوں پرپابندیاں لگا دی ہیں۔

دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کی اہلیہ اور بیٹی بھی واشنگٹن کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی زد میں ہیں۔

پابندیوں کی فہرست میں سابق روسی صدر دمتری اور سابق وزیراعظم میخائل میشوسٹن بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل روس نے امریکا و برطانیہ سمیت متعدد ممالک کو ’غیر دوست ممالک‘ قرار دے کر ویزہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

روسی صدر پیوٹن نے ویزہ پابندی کے حکم نامے پر دستخط کیے تھے۔

1:44 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔