دیرینہ مطالبے کی تکمیل ، فقہ جعفریہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں یکساں نمائندگی کےحصول میں کامیاب
شیعیت نیوز: ملت جعفریہ کے دیرینہ مطالبے کی تکمیل ، متحدہ علماء بورڈ میں شیعہ مکتب فکر کو یکساں نمائندگی حاصل ہوگئی، متحدہ علماء بورڈ کے نئےاراکین کی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ نئے عہدیداروں میں چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی ہوں گے جبکہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 23 ارکان ہوں گے جبکہ 7 آفیشل ممبران ہوں گے جو مختلف محکموں کے سیکرٹریز ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین منہاج الحسین ؑ علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، صدر وفاق المدارس الشیعہ علامہ محمد افضل حیدری،نائب صدر ایس یو سی علامہ عارف حسین واحدی ، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ قاضی نادر علوی اور سینٹرل پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور سیدہ سائرہ جعفری کو متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں شیعہ مکتب فکر کی نمائندگی کیلئےنامزد کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی سفیر ولیم کے مکانیول کی جانب سے علماء کے اعزازمیں افطار،سیاسی بحران میں مذہبی طبقات کو استعمال کرنے کا خدشہ
واضح رہے کہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب کی سابقہ باڈی میں شیعہ مکتب فکر کو دیگر مسالک کی طرح یکساں نمائندگی حاصل نہیں تھی ۔ جس پر مجلس وحدت مسلمین نے بھرپور صدائے احتجاج بلند کی ۔ ایم ڈبلیوایم نے پنجاب بھر کے علماء سے روابط کیئے، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ احتجاجی مظاہرے بھی منعقد کیئے گئے اور مکتب اہل بیتؑ کے تحفظات سے آگاہی فراہم کی گئی۔
الحمداللہ متحدہ علماء بورڈ پنجاب میں دیگر تمام مکاتب فکر کی طرح فقہ جعفریہ کو بھی یکساں نمائندگی کا ملنا ایم ڈبلیوایم کی بھرپور جدوجہد کا ہی نتیجہ ہے ۔







