اہم ترین خبریںیمن

الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد کی طرف سے پھر جنگبندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: خبری ذرائع کے مطابق، یمن کے الحدیدہ صوبے میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 116 بار جنگبندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی اتحاد نے جعمرات کے روز الحدیدہ پر راکٹ اور توپ خانے سے حملے اور اس صوبے کے اوپر جاسوسی پروازیں انجام دیں۔ اس طرح اس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 116 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینس گرینڈبرگ نے یمن میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگبندی کی خلاف ورزی ہونے کے بعد اس جنگ بندی معاہدے کے نازک ہونے کی بات مانتے ہوئے سیکورٹی کونسل، ریاض اور عمان سے اس معاہدے کی حمایت کرنے کی اپیل کی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے روز سبھی زمینی، سمندری اور فضائی کاروائیاں روک دی گئی تھیں اور یمن کے معاملے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ جنگبندی کی کامیابی متحارب فریقوں کی جانب سے معاہدے کی پابندی پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا

اس سے کچھ گھنٹے پہلے یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان نے یمن کے لئے ایندھن لے جا رہے ایک جہاز کو سعودی اتحاد کی طرف سے روکے جانے کی خبر دی تھی۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے بدھ کی رات ایک بیان میں بتایا کہ جارح سعودی اتحاد نے یمنی عوام کا محاصرہ تنگ کرنے کے لئے جنگ بندی کی شقوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایندھن کے حامل دیتونا نامی بحری جہاز کو روک لیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جارح سعودی اتحاد کے ہاتھوں روکے جانے والے یمنی بحری جہازوں کی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان تمام بحری جہازوں کی تلاشی بھی لی گئی ہے جن کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس بھی پایا گیا ہے۔ عصام المتوکل نے کہا کہ جنگ بندی سمجھوتے کے مطابق اٹھارہ بحری جہازوں کو یمن پہنچنا تھا تاہم اب تک صرف دو بحری جہاز ہی الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچے ہیں۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو جنگ بندی کے تعلق سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لئے جارح اتحاد پرسنجیدگی سے دباؤ ڈالنا چاہئے یہ ایسی حالت میں ہے کہ جنگ بندی کی شرطوں میں ایندھن کے حامل اٹھارہ بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ تک پہنچنے میں آسانی فراہم کرنا اور صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ہفتے میں دو طیاروں کو پرواز کی اجازت دینا بھی شامل ہے ۔ اسی کے ساتھ میڈیا ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے جمعرات کو الحدیدہ میں ایک سو سولہ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button